ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابی حلقہ سے باہر رہنے والوں کے لیے بیلٹ ووـٹنگ کی درخواست پر عدالت کا نوٹس

انتخابی حلقہ سے باہر رہنے والوں کے لیے بیلٹ ووـٹنگ کی درخواست پر عدالت کا نوٹس

Fri, 19 Feb 2021 00:31:32    S.O. News Service

نئی دہلی،18؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنے انتخابی حلقوں سے باہر کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی درخواست کی پرمرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیاہے۔

چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی سربراہی میں بنچ نے وزارت قانون وانصاف اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس درخواست پر اپنا جواب طلب کرلیا۔

جسٹس بوبڑے ، جسٹس اے ایس بوپنہ اور جسٹس وی رامسوبرمیان کی بنچ نے کہا ہے کہ یہ درخواست کیاہے؟کیاآپ یہاں انگلینڈ میں بیٹھیں گے؟ اگر آپ اپنے حلقہ انتخاب میں جانابھی نہیں چاہتے تو قانون آپ کی مددکیوں کرے؟ عدالت ایس ستیان کی درخواست پرسماعت کر رہی تھی۔ درخواست میں طلباء ، این آر آئیز اور اپنے انتخابی حلقوں سے باہر کے لوگوں کو ڈاک کے ذریعہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے۔


Share: